the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چھوٹے پردے سے اپنے کیریئر کا آغاز کرکے بالی ووڈ کے تخت تک پہنچنے والے فلم اداکار شاہ رخ خان آج بھی فلم شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ کی پیدائش 2 نومبر 1965 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ شاہ رخ نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سال 1988 میں شاہ رخ نے بطور اداکار ٹی وی سیریل فوجی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سال 1991 میں اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے شاہ رخ ممبئی آ گئے۔ عزیز مرزا نے شاہ رخ کی صلاحیت کو پہچانتے ہوئے انہیں اپنے سیریل سرکس میں کام کرنے کا موقع دے دیا۔ انہی دنوں ہیما مالنی کو اپنی فلم دل آشنا ہے کے لئے دویا بھارتی کے ساتھ نئے چہرے کی تلاش تھی۔ شاہ رخ کو جب اس بات کا



پتہ چلا تو وہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس فلم کے لیے اسکرین ٹیسٹ دینے کے لئے گئے اورمنتخب کر لیے گئے۔ اس دوران انہیں فلم دیوانہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رشی کپور جیسے منجھے ہوئے اداکار کی موجودگي کے باوجود شاہ رخ کی بااثر اداکاری نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا لیا جس کے لئے انہیں نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس دوران ڈائریکٹر جوڑی عباس۔مستان کی نظر شاہ رخ پر پڑی۔ اس وقت وہ انگریزی ناول اے کس بیفور ڈیتھ پر مبنی فلم بنانا چاہ رہے تھے ۔ اس فلم میں شاہ رخ کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں شاہ رخ کا منفی کردار تھا۔ انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اس کے لئے اپنی رضامندی دے دی۔ سال 1993 میں آئی فلم بازی گرسپرهٹ ثابت ہوئی اور وہ کافی حد تک بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.